اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملالہ یوسفزئی، جو دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ہیں نے طالبان کے اقتدار میں ایک سال کو "اندھیرے کا ایک سال” قرار دیا۔
طالبان اور ان کے حامیوں نے، جب وہ اقتدار میں آئے ایک سال کا جشن منا رہے ہیں، افغانستان کی سڑکوں پر اس گروپ کا جھنڈا لہرا دیا۔
ملالہ نے ٹویٹر پر کہا، "آج افغانستان میں تاریکی کا ایک سال ہے۔ افغان لڑکیوں اور خواتین کے لیے کھوئے ہوئے خوابوں کا ایک سال۔”
ملالہ نے امید ظاہر کی کہ یہ افغانستان میں طالبان کی حکمرانی کی "آخری سالگرہ” ہوگی اور کہا کہ وہ ایک ایسی منتخب حکومت کا جشن منانا چاہتی ہیں جو "ہر عورت اور لڑکی کو اپنی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے کی اجازت دے”۔