اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملاوی کے نائب صدر ساؤلو کلاؤس طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔اس کی تصدیق ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے کی۔ملاوی کے صدر نے ایک ٹی وی خطاب کے دوران کہا کہ امدادی ٹیموں نے طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا ہے اور جہاز میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔طیارے کا ملبہ ملاوی کے شمال میں ایک پہاڑی علاقے کے ایک جنگل سے ملا ہے۔
اس سے قبل ملاوی ڈیفنس فورس کے کمانڈر پال ویلنٹینو فیری نے کہا تھا کہ نائب صدر ساؤلو کلاؤس کا طیارہ چکنگوا کے جنگل میں گر کر تباہ ہو سکتا ہے لیکن ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھنے جنگل اور دھند ریسکیو آپریشن میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس طیارے میں ملاوی کے نائب صدر سمیت 10 افراد سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں
ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ
طیارہ 10 جون کو دارالحکومت لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا اور ٹیک آف کے فوراً بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے اس کا سراغ لگا لیا گیا تھا۔اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بھی بہاماس کے لیے طے شدہ پرواز منسوخ کر دی۔”میں جانتا ہوں کہ یہ ایک دل دہلا دینے والی صورتحال ہے، لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ طیارے کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور مجھے امید ہے کہ ہم سب طیارے کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،”
ملاوی کے صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے سگنلز کے مطابق اس طیارے کی آخری پوزیشن 10 کلومیٹر دور جنگل میں ریکارڈ کی گئی تھی اور اسی لیے وہاں تلاش کا کام کیا جا رہا ہے۔ ملاوی کے صدر نے طیارے کی تلاش کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا اور برطانیہ سے مدد طلب کی ہے۔