منی پور پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ شمال مشرقی ریاست کے مختلف تھانوں اور اسلحہ خانے سے اسلحہ اور گولہ بارود لوٹ لیا گیا، جب کہ ریاست کے مختلف اضلاع سے لوٹ مار کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 5668 رائفلیں اور دیگر اسلحہ لوٹ لیا گیا۔بھارتی پولیس سٹیشن میں انڈین رائفلز کمانڈو بٹالین کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق، 28 مئی کو شرپسندوں نے خبیسوئی میں ان کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا۔ لوگوں نے 322 INSAS رائفلیں، AF رائفلیں، اسالٹ رائفلیں اور مختلف دیگر جدید گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں
منی پور میں خانہ جنگی، قبائلی جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک
پولیس کے پاس درج کی گئی ایک اور ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مختلف جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بلٹ پروف جیکٹس، سیل گارڈ ہیلمٹ اور فائبر اسٹکس بھی چوری کی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسلحہ 2 مرحلوں میں برآمد کیا گیا۔ پہلا 3 مئی سے پہلے اور دوسرا 27 مئی کو یا اس کے بعد واپس آیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مئی 2023 سے اب تک منی پور فسادات میں 1118 افراد زخمی، 33 لوگ لاپتہ اور آتش زنی کے 5172 واقعات ہو چکے ہیں۔ بھارتی سیاستدان عوام سے ہتھیار واپس کرنے کی التجا کر رہے ہیں اور انہوں نے لوگوں کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کے لیے مزید وقت بھی مانگا ہے۔