نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شہباز شریف

سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مشورہ کے لیے بلایا ہے اس لیے آیا ہوں، گوجرانوالہ میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی گوجرانوالہ گیا ہوں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور مسلم لیگ ن نے ان کے استقبال میں تاخیر کا اعلان کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں