اردو ورلڈ کنیڈ ( ویب نیوز) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ایک مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بھارت شراکت دار ہیں
ہم چاہتے ہیں کہ امریکا اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ 2021 کے بعد ساڑھے تین لاکھ مزید افغان مہاجرین پاکستان آئے ہیں، مزید افغان مہاجرین کے لیے سرحدیں نہیں کھول سکتے
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،پاکستان تو ہمیشہ سے مسئلہ کا مذاکرات کے ذریعے حل کا خواں رہا ہے لیکن بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ،پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ان کی کشیدگی سے پوری دنیا کو خطرات لا حق ہیں