پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر تیار،مولانا فضل الرحمان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلافات ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ تلخی تھی، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی، جے یو آئی نے کامران مرتضیٰ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔
جے یو آئی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری، مولانا امجد شامل ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کمیٹی پی ٹی آئی کے ساتھ باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کرے گی، نگران سیٹ اپ کا تصور ختم کیا جائے، پی ٹی آئی سے تعلقات معمول پر لا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔