روپے کی قدر میں کمی میں سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اس میں کوئی راز نہیں کہ گزشتہ 2 دنوں میں روپے کی قدر میں کمی میں ملکی سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈالر صرف پاکستانی کرنسی نہیں بلکہ پوری دنیا کی کرنسی کے مقابلے میں اونچی اڑ رہی ہے۔ امریکہ میں مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے فیڈرل ریزرو سسٹم نے شرح سود میں 20 سالوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا۔ جس کی وجہ سے تمام کرنسیوں کی قدر میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ درآمدات کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ میں روپے پر دبا ئوتھا۔ گزشتہ 3 ماہ میں ہم نے درآمدات کو کم کرنے کی کوشش کی۔ لیکن توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے گزشتہ ماہ اس کی درآمدات میں 120 فیصد اضافہ ہوا۔