زرداری ہمارے ایم پی ایز کو 50 کروڑ میں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان

 

زرداری ایم پی ایز کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری 50، 50 کروڑ میں ایم پی ایز خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ سندھ ہا ئوس اسلام آباد کے ساتھ ہارس ٹریڈنگ کی صورتحال آج پھر لاہور میں ہو رہی ہے، ارکان اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس سب کے پیچھے آصف زرداری ہے جو اپنی کرپشن پر این آر او لیتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ   ہمارے معاشرے کی اخلاقی اقدار پر بھی حملہ ہے۔ اگر سپریم کورٹ ایکشن لے کر ان ڈکیتیوں پر تاحیات پابندی لگا دیتی تو یہ سلسلہ رک سکتا تھا۔

ہمیں فالو کریں