محسن نقوی نگران وزیر اعلی پنجاب مقرر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلی پنجاب مقرر کر دیا ، الیکشن کمیشن پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کیے گئے چاروں ناموں پر غور کیا گیا تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس میں چار ارکان، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی قانون شریک ہوئے جب کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

کو ن بنے گا نگران وزیراعلیٰ پنجاب ، فیصلہ آج

پنجاب کے نگرا ن وزیراعلیٰ کے لیے حکومت کی جانب سے نوید چیمہ اور احمد نواز سکھیرا کو نامزد کیا گیا تھا جب کہ اپوزیشن کی جانب سے محسن رضانقوی اور احد چیمہ کے نام تجویز کیے گئے تھے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس میں چاروں نامزد امیدواروں کی پروفائل اور کیرئیر سروس کی تفصیلات پیش کی ہیں اور اجلاس میں کمیشن کی باہمی مشاورت کے بعد محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا گیا

مزید پڑھیں

نگران وزیر اعلی پنجاب غیر جانبدار نہ ہوا تو قبول نہیں کرینگے ،عمران خان

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔