یمن پر تازہ حملوں کے جواب میں ایران نے امریکی اور برطانوی حملوں کو یمن کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حامی ہیں جو جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ بین الاقوامی امن و سلامتی سے زیادہ غاصب مجرم ریاست کے تحفظ اور ناجائز مفادات کو اہمیت دیتے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ غزہ جنگ روکنے کے بجائے اس ملک پر حملے کر رہے ہیں جو غزہ جنگ روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
159