سونے کی غیر قانونی کان منہدم ہونے سے 20 سے زائد افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے شہر بولیوار کے جنگل میں واقع بولا لوکا سونے کی کان میں مزدوروں کی بڑی تعداد کام کر رہی تھی کہ اچانک کان نیچے دب گئی۔مقامی انتظامیہ کے مطابق کان سے اب تک 23 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کو بچا کر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، یہ سونے کی غیر قانونی کان تھی۔کان کے گرنے کی ویڈیو شہری تحفظ کے نائب وزیر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کان میں لوگ کام کر رہے تھے کہ اچانک کان گرنے لگی۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]