اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی وباء کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر چین
میں تباہی پھیلا دی ،ہسپتال مردہ خانے بھر گئے ، چین میں کورونا کی نئی لہر
نے ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
متعددممالک کاچین پر سفری پابندیوں کے نفاذ پر غور ،روزانہ کیسز بڑھنے سے ہسپتالوں اور مردہ خانوں میں
جگہ کم پڑ گئی ،روزانہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے طبی سہولیات دباؤ کا شکار ہیں
یہ بھی پڑھیں
چین میں کورونا نے تباہی مچا دی ، روزانہ 10لاکھ کیسز رپورٹ
اور عملے کی کمی کا سامنا ہے۔ ۔ ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بستر کم ۔ مریض ایک ہسپتال
سے دوسرے ہسپتال جانے پر مجبور ، چین میں کورونا کی نئی شکل دیگر ممالک میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔
شدید عوامی دباؤ اور مظاہروں کے باعث چین کی زیرو ٹالرنس پالیسی میں نرمی کی گئی، جس کے بعد اس مہلک وائرس
کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے روزانہ لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ چین نے سرکاری طور پر روزانہ
کیسز کی تعداد جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم عالمی خبر رساں ادارے کے نمائندے نے ایمبولینس ڈرائیوروں اور طبی
مزید پڑھیں
چین،بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے قرنطینہ شرط ختم
عملے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ مائندے نے ان قبرستانوں کا بھی دورہ
کیا جہاں معمول سے زیادہ میتیں لائی جارہی ہیں، زیادہ تر کورونا کی وجہ سے تدفین تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کی جارہی ہے ،
قبرستانوں کے انتظام سے وابستہ ایک شخص نے عالمی خبر رساں ادارے کے نمائندے کو بتایا کہ اموات کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ
کئی قبرستانوں کو ایک سال تک نئی جگہ ملنے کا امکان نہیں ہے۔ گورکن نے کہا کہ اوسطاً ایک دن میں 200 مردوں کو دفن کیا جا رہا
ہے۔ کھانے کا وقت نہیں ہے۔ صورتحال بہت پریشان کن ہے۔