101
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں آج لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کرے گا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور الیکشن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے، جے یو آئی ف سمیت مسلم لیگ ن کے انتخابی اتحاد پر بھی بات ہوگی۔
ایم کیو ایم کے ترجمان خالد مقبول صدیقی کے مطابق آج نواز شریف سے ملاقات کرنے والے وفد میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور انہیں وفد کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کی دعوت دی۔