اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے عظیم سابق فاسٹ فائولر وقار یونس اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ان کے شاندار کیریئر پر خراج تحسین ۔وقار یونس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ ثانیہ کے بارے میں سوچتے ہیں تو کون سے الفاظ ذہن میں آتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ جذبہ، استقامت اور محنت کے الفاظ میرے ذہن میں آتے ہیں، ثانیہ مرزا کو غیر معمولی کیریئر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
What words come to mind when one think of Sania? For me it’s Passion,Perseverance and sheer Hard Work. Congratulations @MirzaSania on an outstanding career and all the Best in your second innings #Legend #Tennis #Champion♥️ @AustralianOpen pic.twitter.com/4w1d3eVgAL
— Waqar Younis (@waqyounis99) January 27, 2023
یہ بھی پڑھیں
انڈیا کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
اس کے علاوہ محمد حفیظ نے بھی ثانیہ مرزا کے لیے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ‘ایک شاندار اور متاثر کن کامیاب کیریئر پر مبارکباد، ساتھ ہی انہوں نے ٹینس اسٹار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
Congratulations on a remarkable inspiring successful career @MirzaSania. Stay happy & blessed pic.twitter.com/ev86vjVJMM
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 27, 2023
اس سے قبل شعیب ملک نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی اہلیہ کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔
ثانیہ مرزا ٹینس کو الوداع کتہے آبدیدہ ہو گئیں
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے آخری گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تھی جس میں ثانیہ اور ان کے ساتھی روہن بوپنا مکسڈ ڈبلز فائنل میں ہار گئے تھے۔ میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہیں اس موقع پر روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا نے رک کر اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھتے ہوئے کہا کہ میرے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز میلبورن سے ہوا، میں اپنے کیرئیر کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر میدان کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔