بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے گر کر تباہ ، پائلٹس زندہ بچ گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں طیاروں نے ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیار بیس سے ٹیک آف کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے میراج طیارے میں ایک پائلٹ تھا جب کہ اسکوئی طیارے میں دو پائلٹ تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں طیاروں کے درمیانی فضائی تصادم کی تصدیق کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے جب کہ زندہ بچ جانے والے دونوں پائلٹس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں