عمران خان کی کال پر اسمبلی تحلیل کر دینگے ،مونس الہی

اردو ورلڈکنیڈا ( ویب نیوز ) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہی نے کہا ہے کہ ہمارا کو ممبر ان ہاوس تبدیلی میں شامل نہیں ہو گا ،انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ناراض سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے دوبارہ رابطے شروع ہو گئے ہیں

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی  نے کہا کہ انہوں نے حکمران اتحاد کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کال پر پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں عمران خان کے اتحادی بننا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کا گٹھ جوڑ نہیں دیکھنا چاہتے۔

مزید پڑھیں

  مونس الہٰی اور عمران ریاض میں لفظی گولہ باری

مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ انہوں نے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جس سے  سابق وزیراعظم کی سیاست کو نقصان پہنچے، انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور حسین الٰہی سے مشاورت کے بعد ایکشن لیتے ہیں۔

جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے ، پرویز الہی کی یقین دہانی 

چوہدری شجاعت سے رابطوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مونس  الہی  کاکہنا تھا کہ چوہدری شجاعت سے رابطے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com