حجاب پہننے کا فیصلہ کیا تو میرا کیریئر ختم ہوجائے گا،مائرہ خان

حال ہی میں مائرہ خان FHM پوڈ کاسٹ پر نمودار ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ناک کی سرجری اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر بات کی.
اسی پوڈ کاسٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ حجاب اور پاکستانی ثقافت پر گفتگو کرتی نظر آ رہی ہیں.
مائرہ خان نے کہا کہ "ایک طرف کترینہ کیف بولڈ لباس میں ہیں اور دوسری طرف میں قمیض شلوار میں ملبوس ہوں اس لیے لوگ میری بجائے کترینہ کیف کو دیکھنا پسند کریں گے”.
اداکارہ نے کہا کہ اگر میں اپنی تصویر قمیض شلوار میں پوسٹ کرتی ہوں تو اسے کچھ لائکس ملیں گے، جب کہ اگر میں اپنی تصویر سوشل میڈیا پر بولڈ ڈریس میں پوسٹ کروں تو, اسے ہزاروں لائکس ملیں گے.”
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ اداکاراؤں کو ان کے کپڑوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں
مائرہ خان نے کہا کہ "ہم عرب ممالک کے بارے میں بات کرتے ہیں، حجاب کا کلچر ہے، ایک ایسا نظام ہے کہ چاہے وہ اداکارہ ہو، ماڈل ہو یا اینکر, ہر ایک کو حجاب پہننا پڑتا ہے جبکہ پاکستان میں ہمارا کلچر ملا جلا ہے. ".
اداکارہ نے کہا کہ ’’ہم اداکارائیں ڈراموں میں حجاب نہیں پہن سکتیں کیونکہ ڈراموں کے کردار ایسے ہوتے ہیں کہ ہمیں اپنے سروں سے دوپٹہ نکالنا پڑتا ہے‘‘”.
انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ اگر میں حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہوں تو میرا اداکاری کا کیریئر ختم ہو جائے گا، ہم اداکارائیں بھی مجبور ہیں، ہمارے دلوں میں خدا کا خوف بھی ہے, ہمیں بھی اپنے گھر چلانے ہوں گے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com