اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا کے 5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آگیا۔
امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی نجار قتل کیس کی تحقیقات کے کینیڈا کے مطالبے کی حمایت کردی۔
پانچوں ممالک نے نجار کے قتل کے الزامات کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے اور آسٹریلیا نے نجار قتل کیس میں تشویش سے اعلیٰ سطح پر ہندوستان کو آگاہ کیا ہے۔آسٹریلیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو ان الزامات پر گہری تشویش ہے اور وہ تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہے۔ترجمان کے مطابق آسٹریلیا کا ماننا ہے کہ تمام ممالک کو دوسروں کی خودمختاری اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اس سلسلے میں شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہندوستان کو سینئر سطح پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پانچ ممالک نے بھارت کے ساتھ جی 20 اجلاس سے قبل یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ادھر کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نگر کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے سربراہ پون کمار رائے کو ملک بدر کر دیا ہے۔