اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز جنیوا روانہ ہوگئے، مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنما تقریباً ایک ہفتہ جنیوا میں قیام کریں گے۔
سابق وزیراعظم کی جنیوا میں ڈاکٹر سے ملاقات بھی متوقع ہے، نواز شریف کے خاندان کے مزید دو افراد بھی جنیوا گئے ہوئے ہیں اور وہاں ان کی کچھ اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،
نواز شریف اور شہباز شریف کی جنیوا میں ملاقات متوقع ہے، وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی ڈونر کانفرنس میں شرکت کے لیے جنیوا جائیں گے، اقوام متحدہ کے زیراہتمام پاکستان ڈونرز کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کی اسی ما ہ کے تیسرے ہفتے میں وطن واپسی متوقع ہے
نواز شریف بھی جلد واپسی کے بارے میں سوچ رہے ہیں تجزیہ کاروں کے مطابق
الیکشن کاماحول بنتے ہی نواز شریف وطن واپس آجائیں گے ۔