شاہ رخ خان کی کمائی کتنی ہے؟ان کی نئی فلم پٹھان کب ریلیز ہوگی؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحوں اور ٹوئٹر صارفین کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا جس کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہو رہا ہے۔

کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ سوال و جواب کو مزے سے لینا ہے اور تنقید سے گریز کرنا ہے۔ اداکار نے ٹویٹ کیا، آئیے ایک سوال و جواب کا سیشن شروع کریں، لیکن صرف مزے کے سوال و جواب کچھ بھی سنجیدہ نہیں ہوگا

سوال و جواب کے اس سیشن میں جہاں مداحوں نے اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور ساتھی اداکاروں سے ان کی آمدنی کے حوالے سے سوالات کیے وہیں کچھ ناقدین نے منع کرنے کے باوجود فلم پٹھان کے لیے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا، صارف نے لکھا کہ ‘پٹھان پہلے ہی ایک آفت ہے، ریٹائر ہوجاؤ

جس پر کنگ خان نے ناقد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بڑوں سے اس طرح بات نہ کرنے کی ہدایت کی، اداکار نے لکھا کہ ‘بیٹے بڑوں سے ایسی بات نہیں کرتے ۔

ایک صارف نے پوچھا کہ آپ ایک مہینے میں کتنا کماتے ہیں جس پر کنگ خان نے کہا کہ میں ہر روز بہت پیار کماتا ہوں۔
ایک ٹویٹر صارف نے دیپیکا پڈو کون کے حوالے سے کہان کہ ان کے بارے میں کوئی لفظ بولیں، جس پر اداکار نے جواب دیا کہ دیپیکا اتنی اچھی ہیں کہ وہ ناقابل یقین ہیں۔

 

واضح رہے کہ شاہ رخ خان جلد ہی اپنی نئی ایکشن اور رومانوی فلم پٹھان میں اپنی پسندیدہ ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، جو 2018 کی فلم ’زیرو‘ کے 4 سال بعد ان کی پہلی بڑے بجٹ کی فلم ہوگی۔

ہمیں فالو کریں