اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ معلوم تھا کہ عمران خان فراڈی ہیں لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ دہشت گرد بھی ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج تک عمران خان جتنا بڑا دہشت گرد نہیں دیکھا۔
شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ھے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔جو اسکی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ھے! تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر ! #شہید_کی_موت_قوم_کی_حیات
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 25, 2023
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے بھیس میں تم غدار ہو، جو شہید کی بے عزتی کرے وہ غدار ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک شہید کا خون ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہے، شہدا کا خون قوم کا قرض ہے۔
انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان انتہائی ذہنی انتشار کا شکار ہیں، عمران خان کے اپنے گناہ اور زیادتیاں ان کے پیچھے پڑ رہی ہیں۔
ادھر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آج نواز شریف کے خلاف بدتمیزی کا اعتراف کر رہے ہیں، نہ وہ اور نہ ہی نواز شریف انتقام پر یقین رکھتے ہیں، وہ قدرت کے انتقام پر یقین رکھتے ہیں اور اب وہی دیکھ رہے ہیں۔