موقع ملا تو پاکستان کو 2017 سے بھی بہتر بنا دیں گے، نوا زشریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ملک کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

قائد (ن) لیگ نواز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2017 کے ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلوں نے 2022 تک پھلتے پھولتے پاکستان کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ۔

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ ایک اور موقع ملا تو پاکستان کو 2017 سے بھی بہتر بنا دیں گے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے جھوٹے مقدمات، سزائیں، نااہلیاں اور ہر قسم کا ظلم صبر اور استقامت سے برداشت کیا، لیکن ناانصافی پر مبنی فیصلوں کی سزا پاکستان کو بھگتنا پڑ ی۔ میں طلال چوہدری کو توہین عدالت کے جرم میں 5 سال کی نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com