اللہ کے گھر کا دروازہ کھول دیا گیا ،غسل کے بعد خانہ کعبہ خو شبوئوں سے معطر، روح پرور مناظر

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا آغاز ہوگیا۔

اللہ تعالیٰ کے گھر کا دروازہ کھول دیا گیا کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا۔

مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا نائب گورنر مکہ مکرمہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کی۔ آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی موجود ہیں کعبہ کو 20 لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب سے دھویا جا رہا ہے بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا جا رہا ہے غسل کے بعد خالص عود،عرق گلاب اور بخور جیسی عمدہ خوشبوؤں سے معطر کیا جائے گا

ہمیں فالو کریں