نواز شریف 4 سال بعد آج پاکستان واپس آئے ہیں، پارٹی نے عندیہ دیا تھا کہ نواز شریف آج دوپہر ساڑھے 12 بجے پاکستان پہنچیں گے، تاہم ان کا طیارہ تقریباً ڈیڑھ بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترا۔
نواز شریف کا طیارہ روانگی سے قبل تاخیر کا شکار ہوا، پرواز میں 172 افراد کی بکنگ تھی، 10 افراد ایسے تھے جن کی اوور بک ہوئی جس کی وجہ سے نظم و ضبط کا مسئلہ پیدا ہوا اور پرواز میں تاخیر ہوئی۔
Umeed e Pakistan has landed in Islamabad Alhumdulillah.
NAWAZ SHARIF IS BACK IN HIS HOMELAND 🇵🇰🇵🇰💚💚💚#خوش_آمدید_نوازشریف#TheEraOfNawazSharif pic.twitter.com/VXj6XtANsE
— PMLN (@pmln_org) October 21, 2023
امیگریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد پرواز دوبارہ لاہور کے لیے روانہ ہوگی، لاہور پہنچنے کے بعد نواز شریف جاتی امرا جائیں گے اور شام کو مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
روانگی سے قبل دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جاتے وقت کوئی خوشی نہیں تھی، 2017 کے مقابلے میں آج حالات بہتر ہوتے تو بہت اچھا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے کی طرف چلا گیا ہے۔ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے۔ ہم ملک کے حالات ٹھیک کرنے کے قابل ہیں