پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول کے ساتھ مجرم کے فنگر پرنٹ لینا عدلیہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں الیکشن کرانے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا، ایک لاڈلا جیل میں ڈالا گیا اور دوسرا لاڈلا باہر سے آیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار بھی نواز شریف ہیں، مجرموں کو پروٹوکول کے ساتھ پاکستان لانا انصا ف کو دفن کرنےکے مترادف ہے۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے نواز شریف کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان میں نواز شریف کا جلسہ مایوس کن تھا، لوگ جلسے میں نہیں آئے بلکہ اکٹھے کیے گئے، نواز شریف کی تقریر لیڈر کے بجائے قیدی کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر میں انتخابات کا ذکر نہ سننا افسوسناک ہے۔ نواز شریف کا جلسہ 2007 میں بے نظیر بھٹو کا مقابلہ نہیں کر سکتا
112