مذاکرات ہی پاک بھارت مسائل کا حل ہے،امریکہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی، امریکا نے بھی مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منرل سمٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں، جنگیں مسائل کا حل نہیں، بات چیت سے آگے بڑھ سکتا ہے اور ہمیں اپنے وسائل عوامی مفاد پر خرچ کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے،امریکہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان اپنے پڑوسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہے لیکن شرط یہ ہے کہ پڑوسی بھی میز پر بیٹھ کر سنجیدہ مسائل حل کرنے کو تیار ہو۔تاہم اب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے وزیراعظم شہباز شریف کی بھارت کو مذاکرات کی دعوت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو براہ راست بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں

قرآن پاک کی بے حرمتی گھنائونا عمل ، مذمت کرتے ہیں ،امریکہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مسائل کا حل بات چیت ہے، بھارتیوں سے پرامن رہنے اور فسادات سے دور رہنے کی درخواست ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے سیاسی رہنماؤں یا جماعتوں کی حمایت نہیں کرتے، ہم آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے حامی ہیں۔میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو انسداد منشیات کے لیے سالانہ 4 ملین ڈالر دیے جاتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com