سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مزید جذبے کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی حمایت میں چینی صدر کے بیان پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبہ چینی صدر کے عوامی فلاح کے عزم کا عکاس ہے۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر، توانائی اور سماجی و اقتصادی شعبوں میں اہم سنگ میل عبور کیے گئے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں شروع کیا گیا بی آر آئی فلیگ شپ منصوبہ حقیقت بن چکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے مزید توانائی اور جذبے کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]