اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنا سخت موقف برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مطالبات کے سامنے جھک گئے تو ہم غزہ میں دوبارہ جنگ نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ پر اسرائیل کی بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا،37 فلسطینی شہید،6 بھائی بھی شامل
50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کےذمہ داراسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم اس جنگ کو اس وقت تک ختم نہیں کریں گے جب تک ہم حماس کو ختم نہیں کر دیتے۔نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں حماس کی حکومت کا تسلسل اسرائیل کے لیے ایک بہت بڑی شکست ہو گا اور ایسی شرائط پر جنگ کا خاتمہ یہ پیغام دے گا کہ اغوا کے ذریعے اسرائیل کو زیر کیا جا سکتا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک تمام یرغمالیوں کو واپس نہیں کیا جاتا۔. حماس کی شرائط پر جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی دانشور حماس کے پروپیگنڈے کو دہرا رہے ہیں۔