اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مشہور پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک کی نئی تصاویر نے مداحوں کو صدمے کی حالت میں ڈال دیا ہے۔
ال ہی میں اداکارہ وینا ملک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک لڑکے کے ساتھ بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔
وینا ملک جس طرح سے اس نامعلوم لڑکے کے ساتھ بیٹھی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اجنبی نہیں بلکہ اداکارہ کے قریبی دوستوں میں سے ایک ہے۔
وینا ملک نے پوسٹ کے کیپشن میں "کومبو” لکھا، جس نے اداکارہ کے مداحوں کے سوالات اور قیاس آرائیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔. صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ لڑکا شہریار ہو سکتا ہے، جسے وینا ملک اپنا ساتھی کہہ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں دبئی میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں لیکن دونوں 2017 میں الگ ہوگئے۔