اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان 159 رنز پر ڈھیر ہو گیا، شکست کے باوجود گرین شرٹس کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا جب چاڈ بوز 7 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، اس کے بعد ول ینگ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈیرل مچل 33 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ کپتان ٹام لیتھم کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت کیویز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
ٹام لیتھم نے 64 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا اور وہ 55 رنز پر آدھی آوٹ ہو گئی۔بابر اعظم 1، محمد رضوان 6، صائم ایوب 10، فخر زمان 17 اور عماد وسیم 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
مزید پـڑھیں
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کرلی
شاہین آفریدی 6 اور شاداب خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 8ویں وکٹ کی شراکت میں افتخار اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم فہیم اشرف 27 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے، اس کے بعد افتخار احمد نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر گرین شرٹس کو فتح کے قریب پہنچایا، لیکن پھر وہ اوور کی چوتھی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، ۔ آخری گیند پر پاکستانی ٹیم 159 پر ڈھیر ہو گئی۔