27ویں شب،لیلۃ القدر کی تلاش، مسجد الحرام کے اطراف کی گلیاں نمازیوں سے بھر گئیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رمضان المبارک کی 27ویں شب کو نماز تراویح کے دوران مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں۔

رمضان المبارک کی 27ویں شب لیلۃ القدر کی تلاش میں زائرین کی بڑی تعداد عشاء اور تراویح کی نماز ادا کرنے مسجد الحرام پہنچی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نماز تراویح کے دوران مسجد حرام کے اطراف کی گلیاں نمازیوں سے بھری ہوئی تھیں اور ہر طرف نمازی ہی نمازی نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رمضان المبارک، مسجد الحرام میں دو کروڑ سے زائد افراد کی آمد

دوسری جانب پاکستان میں 27ویں شب کو مساجد اور گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔شہریوں نے نوافل کی ادائیگی کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کی، رب کائنات کے حضور گناہوں کی معافی، ملکی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کی دعائیں مانگیں۔

ہمیں فالو کریں