شیخ رشید احمد کی درخواست پر لا ل حویلی ڈی سیل کرنے کا حکم ، معاملہ 15 روز میں نمٹائیں، لاہور ہائیکورٹ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست پر ان کی رہائش گاہ لال حویلی کی متروکہ وقف املاک کو ڈی سیل کر کے 7 ملحقہ یونٹس کا معاملہ 15 روز میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں جسٹس مرزا وقاص رؤف نے شیخ رشید کی لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، جہاں شیخ رشید اپنے وکیل سردار رازق خان کے ہمراہ پیش ہوئے جب کہ متروکہ وقف املاک کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب ایڈووکیٹ پیش ہوئے

عدالت نے متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کو طلب کیا تھا جس پر وہ ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

متروکہ وقف املاک کے منتظم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ لال حویلی کو سیل نہیں کیا گیا بلکہ ملحقہ جائیداد کو سیل کیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے عدالت میں کھڑے ہو کر منتظم کے بیان کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ غلط ہے، میں بوڑھا آدمی ہوں، جھوٹ نہیں بولوں گا، لال حویلی کو سیل کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

عدالت نے متروکہ وقف املاک کے منتظم کو واضح موقف پیش نہ کرنے پر سرزنش کی اور لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے عدالت کو لال حویلی کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے لال حویلی سے ملحقہ 7 یونٹوں کا معاملہ متروکہ وقف املاک کو بھجوا دیا۔

عدالت نے متروکہ وقف املاک کو 15 دنوں میں درخواست گزاروں کے دلائل سننے کے بعد معاملہ نمٹانے کا حکم دیا۔

شیخ رشید کی ہائیکورٹ میں درخواست
قبل ازیں شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لال حویلی کو سیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے، عدالت متروکہ وقف املاک کو لال حویلی کے مکینوں کو زبردستی بے دخل کرنے سے روکے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لال حویلی سے متعلق اپیل زیر سماعت ہے، متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کو سیاسی دباؤ پر سیل کیا گیا، لال حویلی کو سیل کرنے کا مقصد سیاسی انتقام ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ متروکہ وقف اسٹیٹ نے سیاسی بنیادوں پر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، لال حویلی میری جائیداد ہے، لال حویلی کی ملکیت سیل ڈیڈ کے ذریعے سب رجسٹرار راولپنڈی میں رجسٹرڈ ہے۔

متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی جانب سے لال حویلی سمیت 7 یونٹس سیل کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے تجاوزات ہیں۔

ان کا موقف تھا کہ عمارتوں کو سیل کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں شریک تھی۔

متروکہ وقف اسٹیٹ راولپنڈی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور پولیس کی بھاری نفری لال حویلی پہنچ گئی اور شیخ رشید کی لال حویلی سمیت 7 یونٹس کو سیل کردیا۔

لال حویلی کب بنی؟کیا یہ جنوں کی حویلی ہے؟شیخ رشید نے یہ کتنے پیسوں میں خریدی؟

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لال حویلی کو مکمل سیل کرنے کی تصدیق کی تھی ان کا کہنا تھا کہ لال حویلی کو سیل کرنے کی کارروائی صبح 4 بجے کی گئی۔ انہیں پہلے کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا، لال حویلی ان کی ذاتی جائیداد ہے، اگر ناجائز قبضہ ہے تو عدالت جائیں، ہمارے خلاف مقدمہ درج کریں اور مجھے نااہل کریں۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی کے گردونواح میں مزید 19 لوگ رہ رہے ہیں، صرف ایک حصہ ہمارے پاس ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت چاہتی ہے کہ لڑائی، آنسو گیس اور مقابلہ ہو، میری ذاتی جائیداد کے خلاف کارروائی حکومت کی کھلی کارروائی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب لال حویلی کو سیل کیا گیا تو وہ وہاں نہیں تھے، گرفتاری کے ڈر سے کل رات اسلام آباد میں تھے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو سیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشت گردی ہے۔ برطانوی کمپنی لال حویلی پر فلم بنانے جا رہی ہے جسے یہ برداشت نہیں کرسکتے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca