شاہ رخ کی پٹھان فلم پانچ روز میں 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرگئی،ڈائریکٹر کا پٹھان ٹو لانے کا عندیہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ‘پٹھان باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے جس کے بعد فلم انڈسٹری پر شاہ رخ کا راج مضبوط ہو گیا ہے۔

فلم باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کر رہی ہے، صرف پٹھان ٹاک آف دی ٹاؤن ہے اور فلم اچھا بزنس کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے 25 جنوری کو ریلیز کے پہلے روز دنیا بھر سے 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جب کہ فلم نے پانچ دن میں پوری دنیا سے 500 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کیا۔

پٹھان مووی نے ہندی سینما میں تباہی مچادی،ریکارڈ بزنس،کنگ خان بھی خوش

فلم کی کامیابی کے بعد پہلی بار پٹھان (شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم) کی کاسٹ فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند کے ساتھ میڈیا کے سامنے آئی۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں ہدایت کار سدھارتھ آنند نے پٹھان کی کامیابی کے بعد فلم کا سیکوئل بنانے کا اشارہ دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران سدھارتھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان آ کر ہٹ ہو گئے، اب آگے کیا کرو گے؟ جس پر وہاں موجود لوگوں نے اونچی آواز میں پٹھان 2 کے نعرے لگائے جس پر فلم پٹھان کے ڈائریکٹر نے کہا ‘انشاء اللہ ۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 4 سال بعد فلم پٹھان سے بالی ووڈ میں دھواں دھار انٹری دی ہے، وہ 2018 میں فلم زیرو میں بھرپور کردار ادا کرتے نظر آئے تھے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]