اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مناسک حج کا آغاز، 10 لاکھ عازمین آج منی روانہ ہوں گے،دنیا بھر سے عازمین حج آج 7 اور 8 ذی الحج کی درمیانی شب مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں 2 سال کے طویل انتظار کے بعد عازمین کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ٹینٹ سٹی جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا
مناسک حج کے مطابق عازمین کو 8 ذوالحج کو منی میں اپنے خیموں میں قیام کرنا ہوتا ہے جہاں سے وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشا ادا کر سکتے ہیں اور پھر 9 ذوالحج کو فجر کی نماز ادا کر سکتے ہیں عازمین حج جمعرات 9 ذوالحج کو میدان عرفات پہنچیں گے۔
9 ذی الحج کا سورج غروب ہوتے ہی عازمین مغرب کی نماز ادا کیے بغیر مزدلفہ روانہ ہوں گے اور مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔ حجاج کرام مزدلفہ کی رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور وہاں سے وہ کنکریاں رمی جمرات کے لیے 70 چنیں گے۔
عازمین جمعہ 10 ذی الحج کو نماز فجر ادا کریں گے اور طلوع آفتاب تک دعائیں کریں گے جسے وقوف مزدلفہ کہتے ہیں
واضح رہے کہ رواں سال کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن میں ساڑھے 80 لاکھ غیر ملکی بھی شامل ہیں۔