اسلام آباد ( ویب نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر 10 جولائی تک دکانیں بند رکھنے سے متعلق احکامات معطل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بندش کے احکامات معطل کرنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔
11 جولائی سے دکانوں کے بند ہونے کے اوقات پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 11 جولائی سے احکامات کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا تھا کہ رات 9 بجے مارکیٹیں اور بازار بند کرنے پر پابندی 9 جولائی تک اٹھالی جائے گی