لبنان میں پیجر دھماکے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس نے بے ضرر آلات کے غلط استعمال کو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک نے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے کو جنگی جرم قرار دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ انسانی حقوق کا بین الاقوامی قانون بے ضرر آلات کے غلط استعمال پر پابندی لگاتا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں، ہم انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل لبنان میں حزب اللہ کے ارکان سمیت عام شہریوں کے زیر استعمال پیجر ڈیوائسز میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور 4 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ حزب اللہ نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com