اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے موقع پر یو اے ای میں پاکستان اور افغان تماشائیوں کے بارے میں بھی بات کی۔
پاک افغان سیریز کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ دبئی میں افغان حکام سے بات ہوئی ہے کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ آپ کے کھلاڑیوں اور کراؤڈ کا خیال کون رکھے گا کیونکہ ماضی کا تجربہ اتنا اچھا نہیں رہا۔
افغان حکام کی جانب سے دو ضمانتیں تھیں، ایک یہ کہ متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے اب ایک نیا انتظام کیا ہے جس کے تحت وہ پاکستان اور افغانستان کے حامیوں کو ایک ہی جگہ پر بیٹھنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔دوسرا یہ کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، یہ افغانستان اور ہمارا مسئلہ نہیں، اس کا فیصلہ شارجہ کی انتظامیہ پہلے ہی کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ میری افغان کرکٹ بورڈ کے حکام سے بات ہوئی ہے کہ براہ کرم اپنے کھلاڑیوں کو سمجھائیں کہ ہار جیت کھیلا کا حصہ ہے، ہمارے پاس ہار اور جیت کا کافی تجربہ ہے، اس لیے ہم جذبات پر قابو رکھتے ہیں لیکن آپ نئے آنے والے ہیں۔
اس لیے ہوشیار رہیں، اس پر افغان حکام سے بات ہوئی ہے اور امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اس میچ سے قبل بھی افغان تماشائیوں نے پاکستانی تماشائیوں کے لیے نہ صرف لقب استعمال کیا تھا بلکہ ان پر کرسیاں بھی پھینکی تھیں، جس پر یو اے ای انتظامیہ نے بھی ایکشن لیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔