140
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس میں 634 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 54 ہزار 369 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری سیشن کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کر گیا تاہم کاروباری دن کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 125 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 736 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔