وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایم او یو پر دستخط کے وینکوور میں موجودوزارتی وفد کو مبارکباد دی ـوزیر اعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب سے کینیڈا افرادی قوت بھجوانے کا ایم او یو معاشی ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔
پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن نے پنجاب سے کنیڈین صوبوں کے لئے لیبر بھجوانے کی درخواست کی ہے ـمشترکہ مفاد کے لیے مذہبی اور تعلیمی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیاـ ایم او یو پردستخط کی تقریب وینکوور میں کنیڈین قونصل خانے میں منعقد ہوئی
یہ خبربھی پڑھیں
کینیڈین حکام کی دعوت پر پنجاب کی نگران حکومت کا تین رکنی وفد ٹورنٹو پہنچ گیا
ـ مفاہمت کی یادداشت پر صوبائی وزیر ایس ایم تنویر اور بشری رحمان نے دستخط کئےـافرادی قوت کینیڈا بھجوانے کی یادداشت پر دستخط نگران پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کئے گئےـاس وقت پنجاب حکومت کا تین رکنی وزارتی وفد دستخط کرنے کیلئے وینکوور کے دورے پر ہے
ـقونصل جنرل جانباز خان نے بھی تقریب میں خصوصی شرکتـ
صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہا کہ یادداشت کا مقصد پنجاب اور کینیڈین صوبوں برٹش کولمبیا اور البرٹا کے مابین معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہےـصوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ مفاہمت سے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گاـپنجاب کے وزارتی وفد میں وزیر تجارت ایس ایم تنویر، وزیر تعلیم منصور قادر اور وزیر سیاحت عامر میر شامل ہیں