بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کو پاکستانی اور کشمیری یکسر مسترد کرتے ہیں،شہبازشریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر سال 5 فروری کو پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ گزشتہ 75 سالوں سے بھارت نے جموں و کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ جاری رکھا ہوا ہے۔ .

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نے بدترین رخ اختیار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کو پاکستانی اور کشمیری یکسر مسترد کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پاکستان اور دنیا کے لیے تشویشناک ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی فورمز پر بھارتی وحشیانہ اقدامات کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان، اقوام متحدہ اور کشمیری عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca