شاہین شاہ آفریدی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر ناراض ،مداحوں سے کیا درخواست کی؟

اردو ورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جو گزشتہ روز سابق کپتان اور سٹارکھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں

ان کی شادی کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی تصاویر شیئر کرنے پر ناراض نظر آئے اور انہوں نے  اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن صورتحال ہے کہ ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی بار بار کی درخواستوں کے بعد لوگ بغیر کسی پچھتاوے کے (شادی کی تصاویر) شیئر کر رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا، ‘میں ایک بار پھر سب سے عاجزی سے درخواست کروں گا کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور ہمارے یادگار دن کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca