فلسطینیوں کا قتل نہیں ہونا چاہیے اسرائیل کا حق دفاع بھی تسلیم کرتے ہیں،ٹروڈو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شہریوں اور خاص طور پر بچوں پر جنگ کے تباہ کن اثرات پر گہری تشویش ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے حماس پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے۔ فریقین کو جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ہم بھی اسے تسلیم کرتے ہیں لیکن اس کی قیمت فلسطینیوں کے قتل عام کی نہیں ہو سکتی۔
جسٹن ٹروڈو نے یہ بھی کہا کہ کینیڈ ا دیگر ممالک اور تنظیموں کے ساتھ مل کر شہریوں اور تمام غیر ملکی شہریوں کو جنگ کے علاقے سے محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 24 ہزار زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے نصف بچے اور خواتین ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com