97
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بنیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ آج ہوگا، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔
ٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ نے ہم سے ہمارے 20 ووٹ چھین لیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ (ق) لیگ کے 10 ووٹ بھی پی ٹی آئی کو دے دیں تو پرویز الٰہی کی اکثریت آپ کی دین ہے، مائی لارڈ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی حکم ا کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ کی درخواست مسترد کردی جب کہ کیس کی مزید سماعت آج ہوگی۔