حمزہ شہباز کا حلف کالعدم قرار،سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی ،حمزہ شہباز کا حلف بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کوحلف اٹھانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیس کی سماعت کی اور پھر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاتھا
عدالتی فیصلہ
چیف جسٹس آف پاکستان نے پہلے فیصلے میں تاخیر پر معذرت کی اور حکم سنانے کے لیے آگے بڑھے، جس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا اور (ق) لیگ کے مسترد شدہ ووٹوں کو کالعدم قرار دے دیا فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط سمجھا۔