برازیل میں مسافر چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ؛ 14 افراد ہلاک

برازیلیا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) برازیل کے ایمازون کے جنگلات میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

دنیا بھر سے ماہی گیری کے شوقین افراد اس چارٹرڈ طیارے میں ایک مقابلے میں شرکت کے لیے بارسیلوس آرہے تھے

طیارہ ایک معروف کاروباری شخص نے چارٹر کیا تھا جو مقامی طور پر "ماہی گیری کے کھیل” میں استعمال ہوتا ہے۔ طیارے کے حادثے میں امریکیوں اور عملے کے 2 ارکان سمیت 12 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے طیارے کے ملبے سے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کچھ لاشوں کی شناخت کے لیے ان کا ڈی این اے کیا جائے گا۔طیارہ اپنی منزل سے چند کلومیٹر دور گر کر تباہ ہو گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ جہاز میں کتنے امریکی سوار تھے۔حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم خراب موسم اس کی ممکنہ وجہ بتائی جارہی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طیارہ کہاں سے اڑان بھرا۔برازیلین ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا