100
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈی پورٹ کیے گئے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے گئے ، فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی بھی موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ نئی شرائط بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کو روکیں گی اور ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت پر 100 فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے عالمی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔