25
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تیل اور گیس کی تلاش ، پاکستان اور ترکی نے معاہدے پر دستخط کر دئیے ۔
ترکی اور پاکستان نے یہ اہم فیصلہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر کیا۔معاہدے کے مطابق ترکی اور پاکستان مشترکہ طور پر آف شور بلاکس کی نیلامی میں حصہ لیں گے۔ فروری 2025 میں، پاکستان نے مکران اور سندھ طاس (BASINS) میں 40 بلاکس کی نیلامی کا اعلان کیا۔بڑی پاکستانی کمپنیوں، ماری انرجی، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے ایک ترک کمپنی کے ساتھ نیلامی کا معاہدہ کیا۔ SIFC کے تعاون سے مشترکہ نیلامی کا معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔