176
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پختہ مؤقف ہے کہ 60 دن میں انتخابات ہونے چاہئیں، نو منتخب حکومت آئے اور ملکی معاملات کو آگے لے کر جائے ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔
مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج حسینیت کی فتح اور یزیدیت کی شکست کا دن ہے۔
وزیر مملکت برائے تخفیف غربت نے مزید کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 90 لاکھ افراد کی مدد کی جا رہی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کو 9 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔