راجن پور کے علاقے فاضل پور میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق،20 زخمی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )راجن پور کے علاقے فاضل پور میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جب ڈرائیونگ کرتے ہوئے ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، حادثے میں کل 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ڈاکٹر اسلم کے مطابق حادثہ فاضل پور میں ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتال فاضل پور منتقل کیا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]