اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب ہفتہ وار اضافے کا امکان ہے اور: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے عائد کردہ ایک اور شرط پوری ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ 15 روز بعد کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت کا تعین کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھا کے اثرات عوام تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا تھا اور اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر نظر ثانی کی جاتی تھی۔